Skip to main content

روزانہ 12 گھنٹے تک پانی میں رہنے والی خاتون

مغربی بنگال: بھارت میں 65 سالہ ایک انوکھی خاتون بلا ناغہ طلوع آفتاب سے رات کی تاریکی پھیل جانے تک سارا وقت گھر کے نزدیک واقع جھیل میں گزارتی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بنگال کے ایک مغربی گاؤں کی رہائشی ضعیف خاتون عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لیے وہ روزانہ 12 سے 14 گھنٹے گردن تک جھیل میں ڈوبی رہتی ہیں۔


گزشتہ 20 برس سے یہ خاتون طلوع آفتاب کے وقت جھیل میں جا کر اس طرح بیٹھ جاتی ہیں کہ صرف گردن پانی کی سطح سے باہر ہوتی ہے اور اسی حالت میں رات گئے تک بیٹھی رہتی ہیں۔
خاتون کو پیچیدہ قسم کی جلدی بیماری ہے جس کے باعث ان کا جسم سوزش کا شکار ہے اور جسم میں جگہ جگہ زخم لگ گئے ہیں جن میں شدید درد بھی ہوتا ہے اور اسی کے علاج کی غرض سے وہ روزانہ جھیل کا رخ کرتی ہیں۔
خاتون نہایت پسماندہ گاؤں کی رہائشی ہیں جہاں صحت کی سہولیات ناپید ہیں اور وہ شہر جا کر اپنا علاج کرانے کے اخراجات نہیں اُٹھا سکتیں۔ گاؤں کے ایک پجاری نے انہیں روزانہ جھیل میں بیٹھے رہنے کا مشورہ دیا تھا جس سے انہیں افاقہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

Exclusive video 29 September 2016 LOC attack Indian Soldiers Killed by Pak Army

Published on Sep 29, 2016 Exclusive of video 29 September 2016 LOC attack Indian Soldiers Killed by Pak Army

*رحیم یار خان:گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبراشتہ جمال ٹاؤن کے رہائشی نوجوان کی ریلوے ٹریک پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش* *تعمیر ملت گرلز ہائی سکول کی بیک سائیڈ سے گزرنے والی ریلوے لائن پر خودکشی کرنے والے نوجوان کو راہ گیروں نے بروقت بچا لیا* *بعد ازاں مقامی افراد نے نوجوان کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا*